National

چھتیس گڑھ :کوپری جنگل میں مڈبھیڑ میں چار نکسلی ڈھیر، ایک پولس اہلکار زخمی

چھتیس گڑھ :کوپری جنگل میں مڈبھیڑ میں چار نکسلی ڈھیر، ایک پولس اہلکار زخمی

کانکیر، 21 اکتوبر (: چھتیس گڑھ کی سرحد سے متصل مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع کی بھامرا گڑھ تحصیل کے کوپری جنگل میں پولس اور نکسلیوں کے درمیان پیر کو مڈبھیڑ میں تین سے چار نکسلی ہلاک جب کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ گڑھ چرولی میں چھتیس گڑھ کے سرحدی علاقے میں نکسل مخالف پولیس ٹیموں اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑجاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس مڈبھیڑ میں تین سے چار نکسلی مارے گئے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ خفیہ ایجنسیوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اس علاقے میں بہت سے نکسلائیٹ موجود ہیں۔ اس کے بعد پولیس نے اس علاقے میں کارروائی کی۔ کوپری گڑھ چرولی کے بھامرا گڑھ تعلقہ کا آخری جنگلاتی علاقہ ہے۔ اس علاقے میں کافی لڑائی جاری ہے۔ پولیس کو اس گوشے کے جنگل میں بڑی تعداد میں نکسلیوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد اس جنگل میں آپریشن کیا گیا ہے۔ سی-60 پولیس دستہ کی 60 ٹکڑیاں بڑھائی جارہی ہیں۔ مڈبھیڑ میں اب تک چار نکسلیوں کے ہلاک ہونے کی خبرسامنے آئی ہے، نیز مڈبھیڑ میں ایک جوان زخمی ہوا ہے، جسے علاج کے لیے ناگپور ریفر کیا گیا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments