National

نابالغ لڑکیوں کی فحش فلموں کا معاملہ :ایکتا کپور اور شوبھا کپور کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

نابالغ لڑکیوں کی فحش فلموں کا معاملہ :ایکتا کپور اور شوبھا کپور کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ممبئی 20 اکتوبر: ممبئ پولیس نے فلم کمپنی آلٹ بالاجی ٹیلی فلم، کی ایکتا کپور اور شوبھا کپور کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفینس (POCSO) ایکٹ پوسکو قانون کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزمین پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی تین ویب سیریز میں نابالغ لڑکیوں پر فحش مناظر فلمائے تھے حکام نے یہاں اتوار کو یہ اطلاع دی ۔ شکایت کنندہ یوگا ٹیچر سوپنل ریواجی نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ الٹ بالاجی ٹیلی فلم کی ویب سیریز "کلاس آف 2017" اور "کلاس آف 2020" میں نابالغ لڑکیوں کے ذریعہ فحش مناظر فلمائے گئے تھے نیز ان متاثرین کی عمریں ١٧ سال سے بھی کم ہیں ۔ مقامی ایم ایچ بی پولیس اسٹیشن نے یہ مقدمہ مجسٹریٹ عدالت کے حکم کے بعد درج کیا گیا ہے کہ نابالغ لڑکیوں فحش مناظر کرنے پر مجبور کیا گیا جو کہ انکا جنسی استحصال ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے کی تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments