National

مودی کی ڈگری پر تبصرہ کے معاملے میں کیجریوال کی عرضی   خارج

مودی کی ڈگری پر تبصرہ کے معاملے میں کیجریوال کی عرضی خارج

نئی دہلی، 21 اکتوبر (:سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعلیمی لیاقت سے متعلق مبینہ توہین آمیز ریمارکس کے معاملے میں دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عرضی کو آج مسترد کر دیا۔ جسٹس رشی کیش رائے اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی بنچ نے اس معاملے میں 8 اپریل کو ایک الگ بنچ کے ذریعے عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کی درخواست مسٹرد کئے جانے کا کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں (سابق وزیر اعلیٰ) کو کوئی راحت نہیں دی۔ سینئر وکیل اے ایم سنگھوی نے مسٹر کیجریوال کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر مسٹر سنگھ اور ان کے بیان کے درمیان فرق کرنے کی کوشش کی، لیکن بنچ نے کہا کہ اسے یکساں طریقہ اختیار کرنا ہوگا۔ مسٹر سنگھوی نے گجرات یونیورسٹی کے رجسٹرار پیوش ایم پٹیل کی شکایت کی صداقت پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ اگر یہ بیان توہین آمیز ہے تو مسٹر مودی کو اس سے دکھ ہوا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیان یونیورسٹی کے لیے توہین آمیز نہیں ہو سکتا۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے ان کے دلائل کی مخالفت کی اور گجرات ہائی کورٹ کے ایک حکم کا حوالہ دیا جس میں مسٹر مودی کی ڈگری پر اطلاعات کے حق (آر ٹی آئی) کی درخواست دائر کرنے پر ان (مسٹر کیجریوال) پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جسے یونیورسٹی نے پہلے ہی اس کی ویب سائٹ پر ڈال دیا تھا۔ بنچ کے کہنے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ کیجریوال کے وکیل نے اتفاق کیا کہ اگر وہ میرٹ پر دلائل دیتے ہیں تو درخواست گزار کو درخواست واپس لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فیصلہ میرٹ پر دیا جائے گا۔ گجرات یونیورسٹی نے یکم اور 2 اپریل 2023 کو مسٹر مودی کی ڈگری کے بارے میں دیئے گئے "طنزیہ اور تضحیک آمیز" بیانات کے لئے آپ کے رہنماؤں کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا، جس نے "اس کی نیک نیتی اور شبیہ کو داغدار کیا ہے۔" گجرات یونیورسٹی کے رجسٹرار پیوش پٹیل نے مسٹر کیجریوال اور مسٹر سنگھ کے خلاف ان کے تبصروں پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا جب گجرات ہائی کورٹ نے مسٹر مودی کی ڈگری پر چیف انفارمیشن کمشنر کے حکم کو مسترد کردیا تھا۔ مسٹر کیجریوال اس معاملے میں ہائی کورٹ کے 16 فروری کے حکم سے ناراض تھے، جس نے ان کے خلاف جاری سمن کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments