National

مودی کازان میں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے روس روانہ

مودی کازان میں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے روس روانہ

نئی دہلی، 22 اکتوبر :وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندستان برکس کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور یہ گروپ ترقی اور عالمی تنظیموں کی اصلاح کے مسائل پر بات چیت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ مسٹر مودی کازان میں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے روس روانہ ہو گئے ہیں۔ مسٹر مودی نے کازان کے لیے روانہ ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر کہا، ’’میں وہاں مختلف موضوعات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کا منتظر ہوں۔ میں وہاں مختلف رہنماؤں سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔ برکس گروپ کا 16 واں سربراہ اجلاس روس کی صدارت میں منعقد کیا جا رہا ہے، مسٹر مودی روسی صدر ولادیمیر پوتین کی دعوت پر 2 دن کازان میں گزاریں گے۔ روس روانہ ہونے سے پہلے وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا، ’’ہندوستان برکس ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی قدر کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم عالمی ترقیاتی ایجنڈا، کثیرالجہتی نظام میں بہتری، آب و ہوا میں تبدیلی، اقتصادی تعاون، لچکدار سپلائی چینز کی تعمیر، ثقافتی اور انسانی ہمدردی کو فروغ دینے جیسے مسائل پر بات چیت اور تبادلہ خیال کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ "گزشتہ سال نئے ممبران کی شمولیت کے ساتھ برکس کی توسیع نے اس کی جامعیت اور عالمی بہبود کے ایجنڈے میں اضافہ کیا ہے"۔ مسٹر مودی نے کہا، ’’گزشتہ جولائی میں ماسکو میں منعقدہ ہندوستان-روس سالانہ چوٹی کانفرنس کی بنیاد پر، میرا کازان کا دورہ ہندوستان اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔‘‘ برازیل، روس، ہندوستان، چین اور برازیل برکس کے بانی رکن ہیں۔ برکس ممالک دنیا کی اہم معیشتیں ہیں۔ اس گروپ میں مزید پانچ نئے اراکین مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شامل ہونے کے بعد اس کے اراکین کی تعداد دس ہو گئی ہے۔ اس کے رکن ممالک دنیا کی 41 فیصد آبادی پر مشتمل ہیں اور عالمی معیشت میں تقریباً ایک چوتھائی اور عالمی تجارت میں ان کا تعاون 16 فیصد سے زیادہ ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments