امریکی صدر کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ روس و یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات امکانی طور پر پیر سے سعودی عرب میں شروع ہوں گے۔ امکانی طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوتن کے درمیان بھی ملاقات ہوگی۔ زیادہ تر امکان یہی ہے کہ ایسا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے لیے روس و یوکرین کے درمیان تکنیکی حوالوں سے تبادلہ خیال پیر سے شروع ہوگا۔ جس کے نتیجے میں امکان ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پاجائے گا اور یہ اگلے دو ہفتوں میں ہو جائے گا۔ وٹکوف نے کہا مجھے یقین ہے کہ پیر کے روز تکنیکی امور کی ماہر ٹیمیں مملکت روانہ ہو جائیں گی۔ وہ بلومبرگ ٹی وی سے بدھ کے روز گفتگو کر رہے تھے۔ جب انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ جاری مذاکرات ایک ٹیلی فون کال کے بعد طے پائے ہیں جو ٹیلیفون کال صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی مد مقابل ولادیمیر پیوتن کے درمیان ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کا اس امر پر اتفاق ہے کہ جنگ بندی ہونی چاہیے اور اس کے لیے کچھ راہ عمل بنانی چاہیے اور جنگ بندی کے لیے اگلے دنوں میں مذاکرات طے پانے چاہییں۔ تاہم وٹکوف نے اس بارے میں زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ لیکن انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ تکنیکی ٹیمیں معاہدے کی شرائط کو طے کریں اور ہم اس پراسس کے لیے دیکھتے ہیں کہ ہر شخص کمٹڈ ہے۔ بلومبرگ کی طرف سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا مجھے سب سے زیادہ یقین یہ ہے کہ صدر ٹرمپ اور صدر پیوتن کے درمیان سعودی عرب میں امکانی ملاقات ہو جائے گی۔ تاہم انہوں نے اس کے لیے کسی ٹائم لائن کا اعلان نہیں کیا۔ ادھر صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے اس امر کا یقینی اظہار کیا تھا کہ ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو جنگ کو اختتام کی طرف لائیں گے۔ مائیک والٹز نے کہا میں نے آج روسی ہم منصب سے بھی بات کی ہے اور انہیں بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کی کوششیں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ہیں۔ والٹز نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تکنیکی ٹیموں کی ملاقات اگلے دنوں ریاض میں ہوگی۔ تاکہ جزوی جنگ بندی کو پھیلایا جا سکے اور صدر ٹرمپ اور روس مل کر جنگ بندی کا راستہ ہموار کر سکیں۔
Source: social Media
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
جنگی خطرات : امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان و بھارت کے سفر سے روک دیا
’حزب اللہ کے ڈالر حرام‘ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر جعلی کرنسی کی بارش کیوں کی؟
پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کو حراست میں لے لیا گیا، ہنگامہ برپا
پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع ہمارا مسئلہ نہیں: امریکی نائب صدر
گوگل میپس نے "فارسی" کی بجائے "الخلیج العربی" کا نام اپنا لیا
درجنوں فلسطینی حامی مظاہرین کا کولمبیا یونیورسٹی کی لائبریری پر قبضہ
ویٹیکن: پہلے روز کیتھولک مسیحیوں کے نئے پیشوا کا انتخاب نہ ہوسکا
خلیج فارس کا نام تبدیل کر دیں گے، ٹرمپ نے اعلان کردیا
ہم نے جو کچھ حوثیوں کے ساتھ کیا وہ ایران میں بھی کریں گے : اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اقوامِ متحدہ کے سکول بند کر دیئے
لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی عملے کو ’محفوط مقام‘ پر منتقل ہونے کی ہدایت
نیتن یاہو نے غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد ظاہر کر دی
غزہ: امداد پر اسرائیلی بندش کو 9 ہفتے سے زائد ہوگئے، ورلڈ سینٹرل کچن