ماسکو: یوکرین جنگ میں مغربی ممالک کی بڑھتی مداخلت کے بعد روس نے برطانیہ کے 6 سفیروں کو ملک بدر کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق روس نے یوکرین جنگ میں بڑھتی مداخلت کے تناظر میں برطانیہ کے 6 سفارت کاروں کے اجازت نامے واپس لے کر انہیں ملک بدر کردیا۔ خبر کے مطابق روس کی وفاقی سکیورٹی سروس ایجنسی (ایف ایس بی) کا کہنا ہے کہ جن سفیروں کے اجازت نامے واپس لیے گئے ان پر جاسوسی کا الزام ہے اور ان کی سرگرمیوں سے ملکی سلامتی کو خطرہ تھا۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب مغرب کی جانب سے یوکرین کو روس سے جنگ کےلیے مزید ہتھیار دینے اور انہیں روس کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دیے جانے کی خبریں ہیں جب کہ برطانوی وزیراعظم اس حوالے سے امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات میں بات بھی کریں گے۔ روسی صدر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر نیٹو نے یوکرین کو مغربی ساختہ دور مار میزائلوں کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دی تو اسے نیٹو کی روس سے جنگ سمجھا جائے گا اور پھر ہم اس حوالے سے مناسب فیصلہ لیں گے۔ علاوہ ازیں ماسکو میں قائم برطانوی سفارت خانے اور برطانوی حکومت نے اب تک اپنے سفیروں کا نکالے جانے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
Source: Social Media
گوگل میپس نے "فارسی" کی بجائے "الخلیج العربی" کا نام اپنا لیا
پاکستان بھیک مانگ کر بھارت سے لڑنا چاہتا ہے، بعد میں اپنا بیان واپس لے لیا کہ سوشل میڈیا ہینڈل ہیک ہوگیا
ٹرمپ نیتن یاہو سے مایوس ہیں: ذرائع کا انکشاف
ایران سے تیل کیوں لیا، امریکہ نے چینی ریفائنری پر پابندیاں لگا دیں
چینی شہری بھارتی سرحدی علاقوں میں جانے سے احتیاط کریں: چینی سفارتخانہ
غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کا اسرائیلی منصوبہ غیر قانونی ہوگا: ناروے، آئس لینڈ
خلیج فارس کا نام تبدیل کر دیں گے، ٹرمپ نے اعلان کردیا
’حزب اللہ کے ڈالر حرام‘ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر جعلی کرنسی کی بارش کیوں کی؟
جنگی خطرات : امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان و بھارت کے سفر سے روک دیا
بھارت کے ساتھ تنازع بند گلی میں پہنچ چکا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف