اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیٹے کی شادی سیکیورٹی خدشات کے باعث مؤخر کرنے پر غور شروع کردیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے بیٹے ایوینز نیتن یاہو کی شادی 26 نومبر کو تل ابیب کے ایک فارم ہاؤس میں طے ہے، تاہم اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے مقررہ دن پر بیٹے کی شادی کی تقریب منعقد کرنے سے شرکاء کی سلامتی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے ڈرون سے نیتن ہاہو کی نجی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا تھا، جو سیدھا اسرائیلی وزیراعظم کے بیڈروم کی کھڑکی کو جا کر لگا تھا، نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل کی کابینہ کا اجلاس بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک متبادل مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت کے اجلاس بھی وزیر اعظم کے دفتر، یروشلم یا تل ابیب میں کیریا ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں منعقد نہیں ہوں گے بلکہ نئے پروٹوکول کے تحت وزراء اب ایک محفوظ زیر زمین مقام پر جمع ہوں گے، جہاں صرف وزراء کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
Source: Social Media
سعودی عرب نے کشیدگی کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا: ایرانی سفیر
حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع
ایلون مسک کی ٹرمپ کے ٹیکس پلان پر شدید تنقید: ’اب ایک نئی پارٹی بنانے کی ضرورت ہے‘
امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق
یورپ میں شدید گرمی کی لہر، فرانس میں ریڈ الرٹ، ایفل ٹاور کا بالائی حصہ بند
شام پر عائد پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کر دیے
سعودی عرب نے کشیدگی کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا: ایرانی سفیر
صہیونی مظاہرین نے اسرائیلی فوجی اڈے کو نذر اتش کر دیا
حکومت بنی توبہارکو اسکاٹ لینڈبنا دوں گا‘‘، تیجسوی یادو کا بڑا دعویٰ
غزہ میں سمندر کنارے واقع کیفے پر اسرائیلی حملے میں 20 فلسطینی ہلاک: ریسکیو کارکنان
بنگلہ دیش میں خاتون پر جنسی تشدد کی ویڈیو پھیلنے کے بعد ملک بھر میں اجتجاجی مظاہرے
شام اور لبنان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں دل چسپی ہے، جولان پر بات نہیں ہو گی : اسرائیل
ٹرمپ انتظامیہ کا شہریت منسوخ اور ملک بدر کرنے کا نیا منصوبہ
برطانوی ہائیکورٹ نے اسرائیل کو ایف35 کے پُرزے برآمد کرنیکی اجازت دیدی