Entertainment

رمی سین نے کار کمپنی کے خلاف 50 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا

رمی سین نے کار کمپنی کے خلاف 50 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رمی سین نے گاڑی بنانے والی کمپنی لینڈ روور کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اداکارہ نے گاڑی کے مسلسل مسائل اور ناکافی مرمت کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ رمی سین نے 2020 میں 92 لاکھ روپے کی لاگت سے لینڈ روور کی گاڑی خریدی تھی، کووڈ-19 کے دوران گاڑی کم استعمال ہوئی، لیکن پابندیاں ہٹنے کے بعد گاڑی کے مختلف مسائل سامنے آئے، جیسے سن روف، ساؤنڈ سسٹم، اور ریئر اینڈ کیمرے کے مسائل شامل ہیں۔ 25 اگست 2022 کو ریئر اینڈ کیمرے کی خرابی کی وجہ سے گاڑی کا ستون سے ٹکراؤ ہوا، رمی سین کا دعویٰ ہے کہ ڈیلر نے ان کی شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گاڑی کو دس سے زیادہ بار مرمت کے لیے بھیجا گیا لیکن مسائل برقرار رہے اس لئے رمی سین نے دعویٰ کیا کہ گاڑی میں مینوفیکچرنگ خرابی ہے۔ رمی سین نے 50 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے جس میں 10 لاکھ روپے قانونی اخراجات کے لیے بھی شامل ہیں جبکہ وہ گاڑی کے متبادل کی بھی طلبگار ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments