اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے درمیان کچھ اختلافات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر کے قریبی دو امریکی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ نتن یاہو سے مایوس ہیں اور انہوں نے مشرق وسطیٰ میں ان کے بغیر اپنی کارروائیوں کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ سب جمعرات کو "اسرائیل ہیوم" اخبار نے رپورٹ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اب بھی اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کے گروپ کی جانب سے معزول قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے پر اکسانے کی کوشش پر ناراض ہیں۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو نے پہلے ان دعووں کی تردید کی تھی۔ ان کے دفتر نے گزشتہ ہفتے وضاحت کی تھی کہ انہوں نے والٹز سے صرف ایک بار بات کی تھی۔ انہوں نے اس وقت مزید کہا کہ نیتن یاہو نے فروری میں وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات سے قبل بلئیر ہاؤس میں تہران کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات کی قیادت کرنے والے امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف کے ساتھ دوستانہ ملاقات کی تھی۔ گزشتہ ہفتے ہفتہ کے روز دو باخبر امریکی ذرائع نے بتایا تھا کہ ٹرمپ اپنے سابق قومی سلامتی کے مشیر سے ناراض تھے جب انہوں نے تہران کے حوالے سے نیتن یاہو کے موقف کو اپنایا اور اس کی حمایت کی اور ایران کے جوہری تنصیبات پر فوجی حملہ کرنے کی حمایت کی۔ واضح رہے ٹرمپ انتظامیہ نے 12 اپریل سے ایرانی فریق کے ساتھ جوہری فائل پر بالواسطہ مذاکرات شروع کیے تھے ۔ اس دوران تل ابیب پریشان نظر آرہا تھا۔ اس کے کئی عہدیداروں نے گزشتہ عرصے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ تمام آپشنز میز پر ہیں جس سے تہران کے خلاف فوجی آپشن کا اشارہ ملا تھا۔ اسی طرح امریکی صدر نے گزشتہ منگل کو اچانک یمن میں حوثیوں پر فضائی حملے اور بمباری ان کے ہتھیار ڈالنے کے بعد روکنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کو حوثیوں کے ساتھ معاہدے کے بارے میں واشنگٹن سے پہلے سے کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔
Source: social media
پاکستان بھیک مانگ کر بھارت سے لڑنا چاہتا ہے، بعد میں اپنا بیان واپس لے لیا کہ سوشل میڈیا ہینڈل ہیک ہوگیا
انڈیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سعودی وزیر اسلام آباد پہنچ گئے
امریکہ حوثیوں کے ساتھ معاہدے کے لیے اسرائیل سے اجازت کا پابند نہیں : مائیک ہاکابی
چینی شہری بھارتی سرحدی علاقوں میں جانے سے احتیاط کریں: چینی سفارتخانہ
ایران سے تیل کیوں لیا، امریکہ نے چینی ریفائنری پر پابندیاں لگا دیں
گوگل میپس نے "فارسی" کی بجائے "الخلیج العربی" کا نام اپنا لیا
اسرائیلی فوج نے یمن سے داغا جانے والا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
دنیا کی عمر رسیدہ خاتون 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
ایٹمی ہتھیار تیار نہ کرنے اور امریکہ سے مذاکرات کا ایرانی عزم قابل تعریف ہے: چین
ایران کو حوثیوں کی حمایت کی قیمت ادا کرنا ہوگی: امریکی وزیر دفاع