امریکا کے ایک سابق صدر بل کلنٹن نے انکشاف کیا ہے کہ 2016 کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابل اپنی اہلیہ ہیلری کلنٹن کی شکست کے بعد وہ "دو سال تک سو نہیں سکے"۔ رواں ماہ منظر عام پر آنے والی یاد داشتوں میں انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ان کا موڈ ہمیشہ خراب رہتا تھا۔ کلنٹن نے اپنی یاد داشتوں پر مشتمل کتاب My Life After the White House میں لکھا ہے کہ "میرے لیے یہ سب تحریر کرنا مشکل ہے ... میں انتخابات کے بعد دو برس تک سو نہیں سکا"۔ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ "میں انتہائی غصے میں تھا، میں ان تمام لوگوں سے معذرت چاہتا ہوں جنھوں نے میرے غصے کا سامنا کیا۔ یہ حالت کئی برس جاری رہی اور اس نے ان لوگوں کو پریشان کیا جو یہ سمجھتے تھے کہ ایسی چیزوں کو دوبارہ ترتیب دینا بے فائدہ ہے جن کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا"۔ بل کلنٹن نے اپنی کتاب میں 2016 کے صدارتی انتخابات کو ممکنہ طور پر امریکا کی تاریخ کے "تاریک ترین انتخابات" قرار دیا۔ کلنٹن ابھی تک روس کی جانب سے گمراہ کن معلومات اور اس وقت ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کی ملامت کرتے ہیں۔ کومی نے ہنری کلنٹن کی ذاتی ای میلوں کی تحقیقات کی تھیں جس کا انتخابات کے نتائج پر اثر پڑا۔ اسی طرح کلنٹن نے کتاب میں جنسی جرائم کے معروف مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے متنازع تعلق پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ انھوں نے جیفری کے ساتھ ٹرین میں سفر کرنے کا اعتراف کیا تاہم وہ بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے بد نام زمانہ شخص کے جزائرِ ورجن میں واقع گھر پر کبھی نہیں گئے۔ جیفری پر کم عمر لڑکیوں کی تجارت اور "نو عمر بچوں کے لیے جنسی محفل" کی میزبانی کا الزام تھا۔ کلنٹن واضح کرتے ہیں کہ "مجھے اس بارے میں کچھ علم نہیں تھا، جب 2005 میں اسے پہلی مرتبہ حراست میں لیا گیا تو میں نے اس سے رابطہ روک دیا"۔ کلنٹن نے 2018 میں NBC نیوز چینل پر نشر ہونے والے پروگرام " ٹوڈے شو" میں ان کے مونیکا لیونسکی کے ساتھ اسکینڈل کو زیر بحث لانے کے طریقہ کار پر افسوس کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ کلنٹن نے وائٹ ہاؤس میں زیر تربیت ملازمہ مونیکا لیونسکی کے ساتھ اپنے جنسی تعلق کے حوالے سے غلط بیانی کی تھی جس پر بعد میں انھوں نے قوم سے معافی بھی مانگی۔ کلنٹن کے مطابق وہ مونیکا سے اور ہر اس شخص سے معافی مانگ چکے ہیں جس کے حق میں انھوں نے کوتاہی کی۔
Source: social media
روسی مدد سے شامی فوج کی حماۃ کے قصبوں پر دوبارہ قبضے کی کوشش
نیپال کے وزیراعظم انڈیا جانے کی روایت کو توڑتے ہوئے چین کے دورے پر روانہ
جائز ویزا کے ساتھ ہندوستان آنے واے تےر سٹھ راہبوںکو بنگلہ دیش میںروک دیا گیا
اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی لگائی گئی
’دونوں فریق بُرے ہیں‘ شمالی شام کے حالات پر اسرائیل کا پہلا رد عمل
فٹبال میچ کے دوران ریفری کا متنازع فیصلہ، اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، 100 افراد ہلاک
نیپال کے وزیراعظم انڈیا جانے کی روایت کو توڑتے ہوئے چین کے دورے پر روانہ
شام کو ’دہشت گردی‘ کا گڑھ نہیں بننے دیں گے:ایران، ترکیہ کا اتفاق
فوجداری عدالت پر حملوں کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی سربراہ کا سخت ردعمل
شام بڑے تصادم کی دہلیز پر،داعش سب سے بڑا خطرہ بن سکتی ہے:ماہرین
ٹرمپ اسرائیلی یرغمالیوں کی عدم رہائی پر آگ بگولہ، مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دے ڈالی
غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک ہوئے، حماس
اسرائیل کا جنگ بندی کے بعد لبنان پر فضائی حملہ
باغیوں نے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر قبضہ کرلیا