Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

اجے دیوگن کو متعارف کروانے والے معروف فلمساز کوکو کوہلی چل بسے

Admin
By Admin
Aug 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BHEEK MAANGNE WALI AURAT KE GHAR SE MILA CASH KA BADA KHAZANA

اجے دیوگن کو متعارف کروانے والے معروف فلمساز کوکو کوہلی چل بسے
اجے دیوگن کو متعارف کروانے والے معروف فلمساز کوکو کوہلی چل بسے — August 26, 2026
اجے دیوگن کو فلموں میں متعارف کروانے والے معروف فلمساز کوکو کوہلی دل کا دورہ پڑنے سے بمبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں چل بسے۔ ان کی عمر 77 برس تھی۔

وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ہندی سنیما سے وابستہ تھے، انہوں نے ’پھول اور کانٹے‘ سے اجے دیوگن کو انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا۔

ان کے دوست اور فلمساز و پروڈیوسر اشوک پنڈت نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کوئی بیماری نہیں تھی، اچانک دل کا شدید دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

بطور ہدایت کار ان کی پہلی فلم ’پھول اور کانٹے‘ ایک تجارتی طور پر کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم میں مدھو، امریش پوری، ارونا ایرانی اور جگدیپ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اسی سال انہوں نے فلم ’کہرام‘ کی ہدایت کاری کی اور اس کے بعد 1994 میں ایک بار پھر اجے دیوگن کے ساتھ ’سہاگ‘ بنائی، جس میں اکشے کمار، کرشمہ کپور اور نغمہ شامل تھے۔ یہ فلم سپر ہٹ رہی اور اس کے ذریعے پہلی بار اجے دیوگن اور اکشے کمار کی جوڑی پردہ سیمیں پر نظر آئی۔

ان کی دیگر ہدایت کردہ فلموں میں ’حقیقت‘ (1995)، ’ظلمی‘ (1999)، ’اناڑی نمبر 1‘ (1999) اور ’یہ دل عاشقانہ‘ (2002) شامل ہیں۔

بطور ہدایت کار ان کی آخری فلم ’وہ تیرا نام تھا‘ 2004 میں ریلیز ہوئی تھی۔ جنوری 2026 میں کوکو کوہلی نے ’یہ دل عاشقانہ‘ کی دوبارہ سنیما گھروں میں نمائش کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس بات سے بے حد خوشی ہے کہ نئی نسل کو بھی یہ فلم سینما میں دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

اجے دیوگن کو فلموں میں متعارف کروانے والے معروف فلمساز کوکو کوہلی دل کا دورہ پڑنے سے بمبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں چل بسے۔ ان کی عمر 77 برس تھی۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn