Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

جاپانی وزیراعظم گھر سے ’لال بیگ‘ کے خاتمے پر خود کو تنہا محسوس کرنے لگیں

Admin
By Admin
Aug 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

MUMBAI LOCAL MEIN BHEED KA KHAUFNAAK MANZAR, TRAIN KE BAHAR LATAK KAR SAFAR KARTI DIKHIN WOMEN

جاپانی وزیراعظم گھر سے ’لال بیگ‘ کے خاتمے پر خود کو تنہا محسوس کرنے لگیں
جاپانی وزیراعظم گھر سے ’لال بیگ‘ کے خاتمے پر خود کو تنہا محسوس کرنے لگیں — August 26, 2026
ٹوکیو: جاپانی وزیراعظم سونائی تاکائیچی نے انکشاف کیا کہ وہ گھر سے ’لاگ بیگ‘ کے خاتمے پر خود کو تنہا محسوس کررہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر 22 اگست کو جاپانی وزیراعظم اسٹوری شیئر کی اور عوام کی جانب سے پوچھے گئے چند سوالات کے جوابات بھی دیے۔

ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے کبھی بھوتوں کا سامنا کیا ہے جو مبینہ طور پر وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر پریشان ہیں، ٹوکیو مینشن طویل عرصے سے اس حوالے سے مشہور ہے اور 1930 کی دہائی میں دو بغاوتوں کے دوران مرنے والوں کی روحیں وہاں نمودار ہوتی ہیں۔

تاکائیچی نے کہا کہ انہوں نے گھر میں کبھی بھوت نہیں دیکھا تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ میرا سامنا کسی اور چیز سے ہوا تھا جس نے مجھے خوفزدہ کردیا تھا اور وہ ایک کاکروچ تھا۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے کبھی کسی کیڑے کو نہیں مارا اب بالغ ہونے کے باوجود میں خود اتنی ہمت نہیں کر پاتی کہ کیڑوں کو مار سکوں جن میں لال بیگ بھی شامل ہیں۔

تاکایچی نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصے تک لال بیگ کی موجودگی کو برداشت کیا، یہ امید کرتے ہوئے کہ وہ آخرکار خود ہی رہائش گاہ سے چلا جائے گا۔ تاہم صورتحال کا علم ہونے پر ان کے عملے نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔

عملے کی مداخلت کے بعد سُنائے تاکایچی نے کہا کہ انہیں رہائش گاہ کے اندر مزید کسی لال بیگ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

تاہم، وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ ان کے جذبات محض سکون سے زیادہ پیچیدہ تھے۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے سکون تو ملا، لیکن تھوڑا اکیلاپن، یا شاید اداسی بھی محسوس ہوئی ہے۔

ٹوکیو: جاپانی وزیراعظم سونائی تاکائیچی نے انکشاف کیا کہ وہ گھر سے ’لاگ بیگ‘ کے خاتمے پر خود کو تنہا محسوس کررہی ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn