کینیڈا کا کہنا ہے کہ وہ امریکی محصولات (ٹیرف) کا ’ڈالر کے بدلے ڈالر‘ کی بنیاد پر مؤثر جواب دے گا اور امریکی سٹیل، ڈیری مصنوعات، گھریلو آلات اور دیگر کئی اشیاء پر جوابی محصولات عائد کرے گا۔
یہ تازہ ترین اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کے روز کینیڈین اشیاء کے ایک چھوٹے حصے پر 50 فیصد محصولات عائد کرنے کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے جو تجارتی مذاکرات کی ناکامی کے بعد سامنے آیا اور کینیڈین سٹیل، ایلومینیم، گاڑیوں اور لکڑی پر پہلے سے عائد امریکی محصولات کے علاوہ ہے۔
کینیڈا تقریباً 28 ارب کینیڈین ڈالر (تقریباً 20 ارب امریکی ڈالر) مالیت کی امریکی درآمدات پر 15 فیصد سے 50 فیصد تک محصولات عائد کرے گا اور ان محصولات کا اطلاق آٹھ ستمبر کی نصف شب سے ہوگا۔
کینیڈا کا کہنا ہے کہ وہ امریکی محصولات (ٹیرف) کا ’ڈالر کے بدلے ڈالر‘ کی بنیاد پر مؤثر جواب دے گا اور امریکی سٹیل، ڈیری مصنوعات، گھریلو آلات اور دیگر کئی اشیاء پر جوابی محصولات عائد...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments