Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

پورے سعودی عرب میں ریڈ الرٹ، ولی عہد بنکر میں پوشیدہ، حوثیوں کے مسلسل حملوں سے حالات کشیدہ

Admin
By Admin
Oct 13, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

پورے سعودی عرب میں ریڈ الرٹ، ولی عہد بنکر میں پوشیدہ، حوثیوں کے مسلسل حملوں سے حالات کشیدہ
پورے سعودی عرب میں ریڈ الرٹ، ولی عہد بنکر میں پوشیدہ، حوثیوں کے مسلسل حملوں سے حالات کشیدہ — October 13, 2026
حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر ولی عہد محمد بن سلمان کو سخت حفاظتی انتظامات اور زیر زمین بنکروں کی سہولت والے محلات کے درمیان مسلسل منتقل کیا جا رہا ہے، یعنی ان کی رہائش کی جگہ بار بار بدلی جا رہی ہے۔ سعودی عرب نے میزائلوں اور ڈرونز سے متعلق معلومات شیئر کرنے پر قانونی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 41 سالہ ولی عہد گزشتہ تقریباً ایک ہفتہ سے عوامی طور پر نظر نہیں آئے ہیں۔ اس دوران وہ بنکروں کی سہولت والے اور سخت حفاظتی انتظامات سے لیس محلات میں قیام کر رہے ہیں۔ ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے ان کی سرگرمیوں سے واقف حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تصادم اور سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ولی عہد کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے خصوصی طور پر منتخب کردہ ایک ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں حوثی باغیوں نے حملے تیز کر دیے ہیں۔ گزشتہ دنوں کنگ خالد ایئرپورٹ پر ہونے والے ایک مہلک حملے میں 13 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 300 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ حوثیوں نے مزید حملے کرنے کی وارننگ بھی دی ہے۔ اس دوران سعودی عرب نے 6 زبانوں میں ایک پیغام جاری کیا ہے۔ سعودی حکام نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کوئی شخص میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے عمل یا ان کے گرنے کے مقامات کی ویڈیو بناتا ہے یا ان سے متعلق معلومات شیئر کرتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایسے افراد کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے مئی میں قومی پیشگی انتباہی نظام (نیشنل ارلی وارننگ سسٹم) کے ذریعہ موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خطرات سے متعلق الرٹ بھیجنا شروع کیا تھا۔ تاہم، گزشتہ ہفتہ حوثی باغیوں کے حملوں میں تیزی آنے کے باوجود اس نظام کے ذریعہ کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔ اس دوران سول ڈیفنس اتھارٹی کے ایکس اکاؤنٹ پر موجود پوسٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ ہونے والے حملوں سے پہلے آخری الرٹ 29 ستمبر کو جنوبی صوبے نجران کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ دریں اثنا سول ڈیفنس اتھارٹی خراب موسم، بارش اور سیلاب جیسی صورت حال میں لوگوں کو محتاط رہنے کی وارننگ دیتی رہی ہے۔ پیر کے روز بھی اسی سلسلے میں ایک الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیر کی شام حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل جبکہ پیر کی رات خمیس مشیط کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔
اس سے قبل سعودی شہری دفاع نے ممکنہ حملے کے پیش نظر ریاض اور خمیس مشیط میں الرٹ جاری کیے۔
اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ ’حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کو انٹرسیپٹ کر کے تباہ کیا گیا۔‘
یاد رہے پیر کی صبح بھی فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثی ملیشیا کی جانب سے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کیا تھا۔
یمن کی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے کہا کہ وہ سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرونز اور کروز میزائلوں کے خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
z

حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے درمیان سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر ولی عہد محمد بن سلمان کو سخت حفاظتی انتظامات اور زی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn