اداکارہ رشمیکا مندانا اپنی آنے والی فلم کے سیٹ پر ایک رقص کا منظر شوٹ کرواتے ہوئے گر کر شدید زخمی ہو گئیں۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسمانی طور پر ایک مشکل ڈانس اور ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران گرنے کی وجہ سے اداکارہ کے کولہے کا پٹھا شدید مثاثر ہوا ہے۔ یہ واقعہ رانابالی یا میسا کے سیٹ پر پیش آیا۔ حادثے کے بعد شوٹنگ فوری طور پر روک دی گئی اور عملے کے ارکان نے اداکارہ کو طبی امداد کے لیے قریب کے اسپتال پہنچایا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس چوٹ کے باعث انہیں کام پر واپس آنے سے پہلے کئی ہفتوں کے آرام و صحتیابی کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔ چوٹ کی شدت ڈاکٹروں کے لیے بھی حیران کن تھی، اُن کا کہنا تھا کہ پٹھوں کو اس نوعیت کا نقصان عام طور پر ان پروفیشنل کھلاڑیوں میں دیکھا جاتا ہے جو سخت ترین تربیت حاصل کرتے ہیں۔ مکمل طبی معائنہ کیا جا چکا ہے اور انہیں چھ ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، جس کے بعد ایک منظم بحالی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔ رشمیکا اور ان کی ٹیم نے سیٹ پر پیش آنے والے اس حادثے سے متعلق ابھی تک کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ رشمیکا نے اداکار وجے دیوراکونڈا سے شادی کے بعد اپنی آنے والی فلم میسا کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ نئے ڈائریکٹر رویندر پولے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میسا کو ایک جذباتی ایکشن تھرلر فلم بتایا جا رہا ہے۔
Source: Admin
10 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
10 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
4 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
11 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
11 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
8 months ago
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments