Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

غزہ قتل عام ہمارے اجتماعی ضمیر پر ایک داغ ہے، نئے برطانوی وزیر اعظم کا اعتراف

غزہ قتل عام ہمارے اجتماعی ضمیر پر ایک داغ ہے، نئے برطانوی وزیر اعظم کا اعتراف

لندن (02 اگست 2026): نئے برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ قتل عام ہمارے اجتماعی ضمیر پر ایک داغ کی طرح ہے۔ برطانوی وزیرِ اعظم اینڈی برنہم نے کہا کہ فلسطین میں انسانی المیے کی شدت ناقابلِ قبول ہے اور اسے کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ایک پریس بیان میں انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے حوالے سے اقدامات پر غور کر رہی ہے، جن کا جائزہ لیا جائے گا اور مناسب وقت پر ان کا اعلان کیا جائے گا۔ اینڈی برنہم نے غزہ کی پٹی میں جاری صورتِ حال کو ’’ہمارے اجتماعی ضمیر پر ایک داغ‘‘ قرار دیتے ہوئے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھانے، اضافی پابندیاں عائد کرنے اور اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات پر پابندیاں لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔ برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بحران ناقابل قبول ہے، عالمی برادری کو غزہ کے عوام کی مدد کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments