Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

عراقی شہر سلیمانیہ میں ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھنے کا اطلاعات

عراقی شہر سلیمانیہ میں ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھنے کا اطلاعات

عراقی میڈیا کے مطابق عراقی کردستان کے شہر سلیمانیہ کے ایک علاقے میں ڈرون حملے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ’حملے میں کرد پیشمرگہ فورس کی ’70ویں بریگیڈ‘ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا، تاہم حملہ آور ڈرون کو روک لیا گیا۔‘ مگر حکام کے مطابق تباہ کیے گئے ڈرون کا ملبہ ہیڈکوارٹر کے قریب گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ بی بی سی فارسی کے مطابق آن لائن شائع ہونے والی ویڈیوز، جو کرد خبر رساں نیٹ ورک روداو نے نشر کی ہیں، میں واقعے کے مقام پر شدید آگ کے شعلے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اب تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم لبنانی خبر رساں نیٹ ورک المیادین نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ حملہ عراق میں ایران نواز گروہوں کی جانب سے کیا گیا، جبکہ فارس نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کا مقام اسلامی جمہوریہ ایران کے مخالف گروہوں کا ہیڈکوارٹر تھا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments