National

رامپور:اعظم کی بیوی، بیٹے اور بہن کو ملی ضمانت

رامپور:اعظم کی بیوی، بیٹے اور بہن کو ملی ضمانت

رامپور:20مارچ: اترپردیش کے ضلع رام پور کی ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ نے کسٹوڈین معاملے میں سابق کابینی وزیر اعظم خان کی بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ، بیٹے ادیب اعظم اور بہن نکہت اخلاق کی ضمانت عرضی منظور کرلی۔ تین کسٹوڈین معاملے میں عبوری ضمانت پر باہر تھے۔ ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ میں ان کی ضمنات کے فیصلے پر سماعت کرتے ہوئے تینوں کو ریگولر بیل دے دی۔ کسٹوڈین کیس میں سابق وزیر اعظم خان کی بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ ، بیٹے ادیب اعظم اور بہن نکہت اخلاق کی خودسپردگی پر سماعت ہوئی۔ گذشتہ پانچ مارچ کو عدالت نے ان کو 20 مارچ تک مہلت دی تھی۔ آج تینوں نے کورٹ میں سرینڈر کیا تھا۔ عدالت میں سماعت کے بعد جج شوبھت بنسل نے تینوں کو ضمانت دے دی۔ اعظم کو مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے ذریعہ دشمن املاک کے دستاویزات کھرد برد کرنے کے معاملے میں اعظم خان کی بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ، ان کے بیٹے ادیب اعظم اوربہن نکہت اخلاق آج عدالت پہنچے۔ عدالت میں ان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ اس سے پہلے 5 مارچ کو عدالت تینوں کو 20 مارچ تک عبوری ضمانت دے کر مہلت دی تھی۔ اعظم فریق کے وکیل مرسلین احمد نے بتایا کہ آج تینوں کو ریگولر بیل دے دی گئی ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments