National

رام پور میں بس کی ٹکر سے چار مسافروں کی موت

رام پور میں بس کی ٹکر سے چار مسافروں کی موت

رام پور، 22 جولائی : اتر پردیش میں رام پور ضلع کے ملک علاقے میں آج صبح دو مسافر بسوں کے درمیان زبردست ٹکر میں چار مسافروں کی موت جبکہ 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ساون کے مہینے کا پیر ہونے کی وجہ سے ضلع میں لکھنؤ دہلی ہائی وے 24 پر ٹریفک کو یک طرفہ کر دیا گیا ہے۔ اس دوران علی صبح 4 بجے لکھنؤ سے دہلی جا رہی صاحب آباد ڈپو کی جنرتھ بس بھیرو بابا مندر کے قریب ہریدوار سے شراوستی جا رہی ایک نجی وولوو بس سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں دونوں بسیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے دونوں بسوں سے زخمیوں کو ایمبولینس میں قریبی سرکاری اسپتال بھیجا، جب کہ 32 شدید زخمی مسافروں کو ضلع اسپتال بھیجا گیا، جہاں علاج کے دوران چار مسافروں کی موت ہوگئی۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments