National

ایم ایل اے کا بھائی اور ڈرائیور نیپال بارڈر پر غیر قانونی کارتوس کے ساتھ گرفتار

ایم ایل اے کا بھائی اور ڈرائیور نیپال بارڈر پر غیر قانونی کارتوس کے ساتھ گرفتار

دہرادون، 8 ستمبر:ہندستان سے نیپال جانے والی گاڑی میں سفر کرنے والے دو لوگوں کو جمعہ کی تاخیر شب سخت تلاشی کے بعد اتراکھنڈ کے بنبسا سرحدی علاقے میں واقع سشستر سیما بال (ایس ایس بی) ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے پاس سے چالیس غیر قانونی زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد کی شناخت رانی کھیت سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے کے بھائی اور ان کے ذاتی ڈرائیور کے طور پر کی گئی ہے۔ ایس ایس بی کی 57ویں کور کے کمانڈر (کمانڈنٹ) منوہر لال نے ہفتے کے روز کہا کہ بین الاقوامی سرحدی چوکیوں کے ذریعے سرحدی علاقوں میں جرائم کو روکنے کے لیے ایک خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی شام خصوصی خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمانڈنٹ جسوبنتا سیناپتی کی قیادت میں سرحدی چوکی بنبسا پر جدید مشینوں کی مدد سے تلاشی مہم شروع کی گئی۔ اس دوران ہندستان سے نیپال جانے والی ایک گاڑی کو روکا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران گاڑی کے ڈرائیور دنیش چندر ( 47 ) اور اس کے ساتھی ستیش نینوال ( 40 ) کے پاس سے 7.65 ایم ایم کے 40 غیر قانونی زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ کمانڈنٹ نے بتایا کہ دونوں افراد سے غیر قانونی زندہ گولیوں کے علاوہ دیگر غیر قانونی اشیاء بھی برآمد کی ، جسے ضبط کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ سامان سمیت دونوں افراد کو مقامی پولیس اسٹیشن بنبسا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گرفتار شخص ستیش نینوال رانی کھیت کے ایم ایل اے پرمود نینوال کا چھوٹا بھائی ہے۔ کانگریس نے اس کی گرفتاری پرایم ایل اے کے ساتھ اور بی جے پی پر بھی مجرموں کو تحفظ دینے کا الزام لگایا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments