National

آپ ہریانہ کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار: ککڑ

آپ ہریانہ کی تمام سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار: ککڑ

نئی دہلی، 7 ستمبر : عام آدمی پارٹی نے کہا کہ ہریانہ میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کی بات چیت ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن پارٹی ریاست کی تمام 90 اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہے۔ عام آدمی پارٹی کی ترجمان پرینکا ککڑ نے آج پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہریانہ انتخابات میں اتحاد کے تعلق سے کانگریس کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، اس لیے اس پر کچھ کہنا درست نہیں ہے۔ پارٹی ہریانہ میں مسلسل کام کررہی ہے اور آج بھی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال کی ہریانہ میں میٹنگ ہے۔ ہم ریاست کی 90 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ آخری پانچ دنوں میں محنت نہیں کرنے والے بلکہ وہاں تنظیمی کام پہلے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے سشیل گپتا نے کروکشیتر سے لوک سبھا الیکشن لڑا تھا اور پانچ لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے اور بہت کم فرق سے الیکشن ہار ے تھے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زمیں پر ہماری تنظیم کتنی مضبوط ہے۔ آپ لیڈر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کچھ نتیجہ نکلے گا اور ایک دو دن میں سیٹوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں اتحاد کے تعلق سے کانگریس اور آپ کے درمیان بات چیت کے درمیان، کانگریس نے کل اپنے 31 امیدواروں کا اعلان کیا تھا، ریاست میں نامزدگی کی آخری تاریخ 12 ستمبر ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments