National

سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملوں میں منیش سسودیا کو دی ضمانت

سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملوں میں منیش سسودیا کو دی ضمانت

سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملوں میں منیش سسودیا کو دی ضمانت۔ دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا 16 ماہ سے زیادہ کی جیل کے بعد ہوں گے رہا عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی ضمانت کو سچائی کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت انہیں 17 ماہ تک جیل میں رکھا۔ آپ نے ایکس پر لکھا ’’آج سچ کی جیت ہوئی ہے۔ اس بات میں کوئی صداقت نہیں تھی۔ ہمارے لیڈروں کو زبردستی جیلوں میں رکھا گیا۔ منیش سسودیا کو سازش کے الزام میں 17 ماہ تک جیل میں رکھا گیا تھا۔ کیا بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی منیش سسودیا کے ان 17 مہینوں کا حساب دیں گے؟ آپ نے کہا ’’منیش سسودیا نے یہ 17 مہینے دہلی کے اسکولوں کی تعمیر میں صرف کیے ہوتے لیکن بی جے پی نے انہیں برباد کردیا۔ میں معزز سپریم کورٹ کو نمن کروں گا۔ عدالت کے اس فیصلے سے دہلی کا ہر شہری خوش ہے۔ اس کے ساتھ مجھے امید ہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ستیندر جین کو بھی جلد انصاف ملے گا اور وہ بھی باہر آئیں گے۔ آپ لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی راگھو چڈھا نے کہا ’’آج پورا ملک دہلی تعلیمی انقلاب کے ہیرو منیش سسودیا کی ضمانت پر خوش ہے۔ میں سپریم کورٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’منیش سسودیا کو 530 دن تک سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا۔ ان کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے غریبوں کے بچوں کو بہتر مستقبل دیا۔ پیارے بچو، تمہارے منیش انگل واپس آ رہے ہیں۔‘‘ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا ’’منیش سسودیا کی ضمانت سچائی کی جیت ہے۔‘‘ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مبینہ شراب گھپلہ میں مسٹر سسودیا کی ضمانت منظور کر لی ہے، وہ 17 ماہ سے تہاڑ جیل میں بند تھے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments