National

راجیہ سبھا نے بھارت چھوڑو تحریک کے مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا

راجیہ سبھا نے بھارت چھوڑو تحریک کے مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 9 اگست: راجیہ سبھا میں جمعہ کو بھارت چھوڑو تحریک کے مجاہدین کو خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیش دھنکھڑنے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے اراکین کو بھارت چھوڑو تحریک کی 82 ویں سالگرہ کے بارے میں اطلاع دی۔ اس کے بعد ایوان نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے مجاہدی آزادی کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ پورا ملک بھارت چھوڑو تحریک کی 82 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ 1942 میں آج کے دن بابائے قوم مہاتما گاندھی نے پوری قوم کو متحد ہونے کی دعوت دیتے ہوئے ہم وطنوں کو کرو یا مرو کا منتر دیتے ہوئے ہندوستان چھوڑو تحریک کا نعرہ دیا تھا۔ نوجوان خواتین اور پورے ملک نے متحد ہو کر اس تحریک میں حصہ لیا اور برطانوی حکومت کے اختیارات کے خلاف مجاہدین آزادی کی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ لوک سبھا نے آج بھارت چھوڑو تحریک کی یاد میں انقلابیوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے تئیں اپنے احترام کا اظہار کیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ارکان کو یہ اطلاع دی اور جنگجوؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے احترام میں خاموشی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک بھارت چھوڑو تحریک کی 82 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ 1942 میں آج کے دن بابائے قوم مہاتما گاندھی نے پورے ملک کو متحد ہونے کی دعوت دیتے ہوئے ہم وطنوں کو کرو یا مرو کا منتر دیتے ہوئے بھارت چھوڑو تحریک کا نعرہ دیا تھا۔ نوجوان خواتین اور پورے ملک نے متحد ہو کر اس تحریک میں حصہ لیا اور برطانوی حکومت کے اختیارات کے خلاف مجاہد آزادی کی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ ایوان ان نظریات اور اقدار کے لیے اپنے احترام کا اظہار کرتا ہے جن کے لیے مجاہدین آزادی نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments