National

خاتون کی مبینہ عصمت دری کاقابل اعتراض ویڈیو پر حکمراں اور اپوزیشن جماعتیں حملہ آور

خاتون کی مبینہ عصمت دری کاقابل اعتراض ویڈیو پر حکمراں اور اپوزیشن جماعتیں حملہ آور

بھوپال، 6 ستمبر: مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں ایک خاتون کی مبینہ عصمت دری کا قابل اعتراض ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ریاست میں سیاست شروع ہو گئی ہے اور حکمراں و اپوزیشن ایک دوسرے پر حملہ آورہوگئے ہیں۔ دریں اثنا، اجین پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں ملزم نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور عدالت میں متاثرہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ کرایا ہے۔ ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے کل اس واقعہ کو لے کر حکومت پر حملہ بولا تھا۔ اس کا جواب دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ وشنودت شرما نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ اپوزیشن پارٹی کے لوگوں کے پاس کوئی ایشونہیں ہے۔ وہ ہر قسم کے واقعے یا حادثے کو ایسی شکل دیتے ہیں۔ اگر کہیں کسی کے ساتھ کوئی بدتمیزی ہوتی ہے تو بی جے پی حکومت میں فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو پھانسی کے پھندے تک پہنچانے کی کوشش سب سے پہلے ریاست کی بی جے پی حکومت نے ہی کیا، لیکن کانگریس والے ریاست کو بدنام کرنے کے لیے مسلسل اس طرح کی چیزیں ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ اس واقعہ کے ملزم کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ ایسے شرپسند بی جے پی حکومت میں بچ نہیں سکتے۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر پٹواری نے اس معاملے میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی جواب طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بی جے پی کولکتہ کے واقعہ کو لے کر احتجاج کر رہی ہے لیکن مدھیہ پردیش میں روزانہ اوسطاً 18 خواتین کی عصمت دری ہو رہی ہے۔ امن و امان کے معاملے میں ریاست میں جنگل راج ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو، وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان اور وزیر اعظم نریندر مودی اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟ دریں اثنا، اجین پولس نے کل سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس مبینہ واقعہ سے متعلق صورتحال کو واضح کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ایک قابل اعتراض ویڈیو اجین پولیس کو موصول ہوا تھا۔ اجین پولیس نے مذکورہ ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کل ہی ایک کیس درج کیا اور ملزم نوجوان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ عدالت میں متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد خاتون کو ’ون اسٹاپ سینٹر‘ بھیج کر طبی معائنہ کرایا گیا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments