National

بنگلہ دیش کی سرحد پر نظر رکھنے کے لیے کمیٹی کی تشکیل

بنگلہ دیش کی سرحد پر نظر رکھنے کے لیے کمیٹی کی تشکیل

نئی دہلی 09 اگست : بنگلہ دیش کی صورتحال کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے ہندوستان بنگلہ دیش سرحد پر نظر رکھنے کے لیے بارڈر سیکورٹی فورس کے مشرقی کمان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کمیٹی بنگلہ دیش میں اپنے ہم منصب حکام کے ساتھ رابطہ برقرار رکھے گی تاکہ وہاں رہنے والے ہندوستانی شہریوں، ہندوؤں اور دیگر اقلیتی برادریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ کمیٹی کی سربراہی اے ڈی جی، بارڈر سیکیورٹی فورس، ایسٹرن کمانڈ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے کے بعد حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ شرپسندوں نے محترمہ حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی سے جڑے لوگوں اور ہندو اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مذہبی مقامات میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی۔ اب بنگلہ دیش میں عبوری حکومت قائم ہو چکی ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments