National

ہاتھرس میں سڑک حادثہ، 15 لوگوں کی موت اور 16 زخمی

ہاتھرس میں سڑک حادثہ، 15 لوگوں کی موت اور 16 زخمی

ہاتھرس، 06 ستمبر : اتر پردیش کے ضلع ہاتھرس میں جمعہ کی دیر شام روڈ ویز کی بس اور میجک گاڑی کے ٹکرانے سے 15 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 16 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبہ کے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایات دیں۔ انہوں نے حکام کو موقع پر جانے اور راحت رسانی کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ آگرہ-علی گڑھ ہائی وے پر بائی پاس کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری ٹاٹا میجک گاڑی روڈ ویز کی بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ تصادم میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔ ہاتھرس ضلعی انتظامیہ نے حادثے میں 12 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے جب کہ 16 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں چار کی حالت تشویشناک ہونے پر علی گڑھ ریفر کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے باعث ہائی وے پر ٹریفک متاثر ہوئی۔ موقع پر راحت رسانی اور بچاؤ کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments