Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Entertainment

ارمیلا اور رام گوپال ورما نے خفیہ شادی کر لی تھی،   صحافی کا انکشاف

جرائم کی دنیا اور ہورر فلمیں بنانے کے حوالے سے معروف بھارتی فلمساز رام گوپال ورما اور اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے درمیان 90ء کی دہائی میں ڈیٹنگ کی افواہیں تھیں اور اب دونوں ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئے ہیں۔ ایک سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس جوڑے نے مبینہ طور پر تعلقات کے دوران خفیہ شادی کر لی تھی۔ ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کے سینئر صحافی جیوتی وینکٹیش نے بتایا کہ یہ معلومات انہیں چرنجیوی سے اس وقت ملیں جب وہ فلم جینٹل مین کے سیٹ پر اداکار سے ملے۔ انہوں نے بتایا کہ چرنجیوی نے مجھ سے کہا کہ جیوتی، ایک صحافی کے طور پر تم ہر چیز کے بارے میں لکھتے ہو، پھر تم نے رام گوپال ورما اور ارمیلا کی شادی کے بارے میں کیوں نہیں لکھا؟ جب اس دعوے کے ثبوت کے بارے میں پوچھا تو اداکار نے انکشاف کیا کہ یہ شادی آندھرا پردیش کے ایک مندر میں ہوئی تھی اور انہوں نے اس پجاری کا فون نمبر بھی دیا جس نے یہ رسم ادا کروائی تھی۔ تاہم، خبر شائع کرنے سے پہلے وینکٹیش نے شادی کی تصدیق کے لیے ارمیلا کو فون کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارمیلا نے رونا شروع کر دیا اور کہا کہ آپ میرے بارے میں اس طرح کیسے لکھ سکتے ہیں، آپ مجھے اس وقت سے جانتے ہیں جب سے میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ صحافی نے بتایا کہ انہوں نے رام گوپال ورما سے بھی موقف کے لیے رابطہ کیا لیکن فلم ساز نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ جیوتی وینکٹیش نے رام گوپال ورما اور ارمیلا ماتونڈکر کی مبینہ علیحدگی کی وجہ پر بھی بات کی۔ ان کے مطابق ارمیلا، رام گوپال ورما سے قانونی طور پر شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن وہ اس وقت یہ قدم اٹھانے کے لیے تیار نہیں تھے، جو بالآخر ان کی علیحدگی کا سبب بنا۔ اس مبینہ جوڑے نے ایک ساتھ کافی فلموں میں کام کیا جن میں رنگیلا، دوڑ، ستیا اور پیار تو نے کیا، جیسی فلمیں شامل ہیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Entertainment

دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا

10 months ago

شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان

راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن

4 months ago

میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان

11 months ago

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

9 months ago

’ادے پورفائلز‘ کے بعد  لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی  پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments