لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی مسلسل مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر اڑے ہوئے ہیں۔ جمعرات کی صبح وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پیپر لیک کے تمام معاملات کے فوری تصفیے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کے اعلان کے بعد راہل گاندھی نے ایک بار پھر اپنے مطالبات دہرائے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد راہل گاندھی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’آپ ہی نے ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ آپ نے نہ صرف ہمارے تعلیمی نظام پر مکمل قبضہ ہونے اور اسے تباہ ہونے دیا، بلکہ اسے بڑھاوا بھی دیا اور اس کے ذمہ دار ہر شخص کو تحفظ فراہم کیا۔‘‘ راہل گاندھی نے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’طلبہ کے مطالبات بالکل واضح ہیں: دھرمیندر پردھان کو عہدے سے ہٹائیں۔ طلبہ سے معافی مانگیں اور طلبہ کے خلاف تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔‘‘ ایک دیگر ’ایکس‘ پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’آج ہر طالب علم کہہ رہا ہے، پولسی والے کہہ رہے ہیں، پورا ملک کہہ رہا ہے کہ مودی حکومت کو جانا پڑے گا۔ حزب اختلاف کے قائد کے طور پر میری ذمہ داری ہر ہندوستانی کی آواز بننا ہے اور اس کے لیے ہر قیمت چھوٹی ہے۔‘‘ اس سے قبل نیٹ پیپر لیک کے معاملے پر جاری تنازعہ کے درمیان وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پیپر لیک کے تمام معاملات میں مجرموں کو جلد از جلد سخت سزا دینے اور مقدمات کے فوری تصفیے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قام کی جائیں گی۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ملک کے نوجوانوں کا مفاد اور ان کا مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے۔ پیپر لیک کے تمام معاملات میں مجرموں کو جلد از جلد سخت سزا دینے اور مقدمات کے فوری تصفیے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ متعلقہ محکمہ ضروری کارروائی کو یقینی بنائے۔‘‘ وزیر اعظم مودی نے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’طلبہ کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے لیے جانے والے فیصلوں کے سلسلے میں یہ ایک اہم قدم ہے۔ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔‘‘
Source: Admin
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments