پرولیا بھرتی اسکینڈل میں ای ڈی دفتر میں مدن مترا کے بڑے بیٹے کی پیشی پورولیا بھرتی بدعنوانی کیس میں جمعرات کو ای ڈی کے طلب پر سی جی او کمپلیکس میں مدن مترا کے بڑے بیٹے سواروپ مترا پیش ہوئے۔ بدھ کو مدن مترا کے چھوٹے بیٹے ش±بھ روپ مترا سے ای ڈی حکام نے تقریباً 9 گھنٹے طویل پوچھ گچھ کی۔ اور آج سی جی او کمپلیکس میں مدن کا بڑا بیٹا سواروپ پیش ہوا۔ مدن مترا کے دونوں بیٹوں کے علاوہ ان کی اہلیہ ارچنا مترا کو بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کیا ہے۔ آنے والی 29 جولائی کو مدن کو بھی سی جی او کمپلیکس میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ چند روز قبل ہی مدن مترا کی بیوی اور بیٹوں کو طلب کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نوٹس بھیجا تھا۔ یہ نوٹس ملنے کے بعد ہی مدن مترا نے ممتا کا ہاتھ چھوڑ کر رت برتا بنرجی کیمپ کے ساتھ ہاتھ ملا لیا۔ اس پر تنازعہ ہونے پر مدن نے کہا تھا کہ ای ڈی سے اب (ابھیشیک بنرجی) زیادہ ڈراو¿نے ہیں۔ کیمپ بدلنے کے بعد ہی انہوں نے تفتیش میں ہر طرح کی مدد کا پیغام دیا۔ یہاں تک کہ ان کی بیوی اور بیٹے بھی تفتیش کا سامنا کریں گے۔ اسی کے مطابق بدھ کو ان کے چھوٹے بیٹے ش±بھ روپ مترا سی جی او کمپلیکس میں پیش ہوئے۔ وہاں حکام نے ان سے تقریباً 9 گھنٹے پوچھ گچھ کی۔ چھوٹے بیٹے کے بعد جمعرات کو مدن کا بڑا بیٹا ای ڈی دفتر میں پیش ہوا۔
Source: Admin
9 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
10 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
10 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
10 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
4 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
4 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments