National

راجیہ سبھا میں اڈیشہ اور بہار کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ اٹھا

راجیہ سبھا میں اڈیشہ اور بہار کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ اٹھا

نئی دہلی، 22 جولائی :مانسون سیشن کے پہلے روز راجیہ سبھا میں مختلف اراکین نے وقفہ صفر کے دوران بینکوں میں ڈیجیٹل فراڈ، کوئلے کی غیر قانونی کانکنی، ڈرگ ٹیسٹنگ میں ضوابط کی پامالی، زیر التواء ریلوے پروجیکٹس کے ساتھ ہی بہار اور اڈیشہ کو خصوصی درجہ دینے کا مسئلہ اٹھایا۔ شیوسینا کی پرینکا چترویدی نے بینکوں میں ڈیجیٹل فراڈ میں بے تحاشہ اضافہ کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان سے لوگوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل حملوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ لوگوں کے فون اور دیگر آلات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دراوڈ منیتر کزاگم کی کنی موزی اور این وی این سومو نے کچھ ادویات کی جانچ میں ضوابط کو نظر انداز کرنے کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ یہ دوائیں بغیر تحقیق کے فروخت کی جا رہی ہیں۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے اے رحیم نے کیرالہ میں ریل گاڑیوں میں افراتفری اور تکلیف کا مسئلہ اٹھایا اور مسافروں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کی رفتار بہت کم ہے اور وزارت ریلوے صرف نام بدل کر ٹرینوں کے کرایے میں اضافہ کر رہی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی گیتا عرف چندر پربھا نے اتر پردیش کے اوریا میں ریلوے کی سہولیات بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ریل پروجیکٹ کی اشد ضرورت ہے۔ اس سے عوام کو فائدہ ہوگا اور علاقہ بھی ترقی کرے گا۔ کانگریس کے شکتی سنگھ گوہل نے گجرات میں کوئلے کی غیر قانونی کان کنی اور وہاں کام کرنے والے لوگوں کی موت کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کام میں ملوث لوگوں کے بی جے پی لیڈروں سے روابط ہیں۔ انہوں نے اس معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ڈی ایم کے کے پی ولسن نے بھی تمل ناڈو میں زیر التواء ریلوے پروجیکٹوں کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے ان منصوبوں کے لیے ضروری فنڈز جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ بیجو جنتا دل کے مجیب اللہ خان نے اڈیشہ کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے بارہا درخواست کی ہے لیکن آج تک اس مطالبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ریاست میں 22 فیصد قبائلی آبادی ہے اور ریاست کے بڑے حصے اکثر قدرتی آفات کی زد میں رہتے ہیں۔ وائی ​​ایس آر سی پی کے گولا بابو راؤ نے ملک میں خاص طور پر ساحلی علاقوں کے لیے جامع قومی ساحلی سیاحتی پالیسی بنانے کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مقامی لوگوں اور ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ بی جے پی کے بھیم سنگھ نے بہار میں سیلاب کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کے ٹھوس حل کی ضرورت ہے۔ بی جے پی کے نریش بنسل نے مطالبہ کیا کہ جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کو بھی اسکول اور کالجوں کے نصاب میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی مخالفت کرنے والوں پر ہونے والے مظالم سے نئی نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے منوج جھا نے بہار کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو خصوصی درجہ دینے کے ساتھ ہی خصوصی پیکیج بھی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ریاست میں پانچ خصوصی اقتصادی زون بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments