National

راجستھان میں مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا ئی، تین افراد کی موت

راجستھان میں مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا ئی، تین افراد کی موت

جے پور، 13 فروری: راجستھان میں کوٹہ ضلع کے سمریا تھانہ علاقے میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار مسافر بس ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس میں ایک جوڑے سمیت دو افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع سے عقیدت مندوں کو لے کر بس پریاگ راج میں مہا کمبھ سے واپس آرہی تھی کہ جمعرات کی صبح قومی شاہراہ پر کراڑیہ کے قریب آگے ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ اس حادثے میں کشوری لال، ان کی بیوی کیلاش اور اشوک کی موت ہو گئی۔ یہ تمام مسافر بس کے کیبن میں بیٹھے تھے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments