سعودی ڈاکٹرعبداللطیف الرشودی جو ایک آرتھوپیڈک سرجن ہیں مگر انہوں نے ڈاکٹری چھوڑ کر بطور شیف فرانس میں مملکت کے ذائقوں کو مقبول بنایا ہے۔ ان دنوں فرانس میں ان کی بیکری کی اشیا کی بہت ڈیمانڈ ہے۔ عبداللطیف الرشودی نے آرتھوپیڈک سرجن سے شیف بننے تک کے سفر کے حوالے سے بتایا کہ کھانا پکانے کا شوق تھا اس لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک بیکری قائم کی جہاں عربی اور فرانسیسی ذائقوں کو یکجا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے وہ مملکت کے معروف ’کلیجا‘ کو فرانس میں متعارف کرائے ہوئے ہیں جو بہت معروف ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا انہیں اپنا شوق پورا کرنے کے لیے ڈاکٹری کا پیشہ چھوڑنا پڑا لیکن وہ اپنے اس فیصلے پر خوش ہیں کیونکہ بطور شیف اب معروف ہو چکا ہوں اور لوگ دور دور سے میری بیکری کے کروسنٹ، کیک، کلیجا اور دیگر اشیاء خریدنے اور کھانے کے لیے آتے ہیں۔ ڈاکٹرعبداللطیف الرشودی نے اپنی بیکری کے باہر بھی بیٹھنے کا بندوبست کیا ہوا ہے جہاں لوگ ان کی تیار کردہ اشیا کا لطف لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا میڈیکل کی تعلیم مکمل کی مگر اپنے شوق کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فاؤنڈیشن ’مسک‘ کے زیر اہتمام پکوان کے فن میں مہارت کے پروگرام میں شمولیت اختیار کی اور اپنے شوق کو مکمل کیا۔ عبداللطیف الرشودی نے کہا کہ شوق کی تکمیل کے بعد فرانس کے متعدد ریستوران اور کیفے میں تجربے کے لیے کام کیا اور گذشتہ سال میں نے اپنی بیکری کھولی ہے جہاں عربی ذائقوں اور فرانسیسی بیکڈ اشیا کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں کے شہریوں اور عرب برادری کے لیے کام شروع کیا جس میں کامیابی ملی۔ بطور شیف اپنے کاروبار اور مستقبل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے اس اقدام کو یہاں کے لوگوں نے سراہا اور میں اپنے اس منصوبے کو محض کاروبار سے زیادہ ایک ’ثقافتی پل‘ قرار دوں گا جس کا مقصد عالمی ثقافتی شہر میں سعودی ورثے کو پھیلانا ہے۔ پیرس و دیگر شہروں میں نئی شاخیں کھول کر اپنے منصوبے کو وسعت دینے کا ارادہ ہے۔ اس موقع پر بیکری میں آنے والے مختلف قومیت کے افراد کا کہنا تھا ’سعودی کلیجا‘ اور دیگر اشیا بہت اچھی لگیں۔ انہیں کھا کر محسوس ہوا کہ واقعی سعودی ذائقہ لاجواب ہے۔
Source: Social Media
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنا 'نام' تبدیل کر لیا
نیتن یاہو حکومت کے سابق وزیردفاع نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور انکے معاون شہید
جنوبی کوریا طیارہ حادثہ: سربراہ جیجو ایئر کے ملک چھوڑنے پر پابندی
تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت: چین نے 10 امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں
ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں لڑنے سے انکارکردیا