National

پی ایم مودی فرانس کے بعد امریکہ پہنچے، انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ سے ملاقات کی

پی ایم مودی فرانس کے بعد امریکہ پہنچے، انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ سے ملاقات کی

واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کے دورے کے بعد بدھ کی شام (ہندستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح) امریکہ پہنچ گئے۔ امریکہ پہنچنے والے وزیراعظم کا واشنگٹن ڈی سی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ بلیئر ہاؤس میں جہاں وزیر اعظم قیام کریں گے، این آر آئیز نے بھی ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بلیئر ہاؤس میں مختصر قیام کے بعد وزیر اعظم مودی نے امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ سے ملاقات کی جو اس دورے کا ایک اہم حصہ تھا۔ بدھ کو ہی تلسی گبارڈ کو امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ سینیٹ نے ان کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد وہ امریکہ کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی سربراہ بن گئیں۔ وزیر اعظم مودی نے ٹرمپ کی دوسری مدت میں اپنے پہلے دورے کا آغاز ان سے ملاقات کرکے کر کے کیا۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ "واشنگٹن ڈی سی میں امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ سے ملاقات کی۔ انہیں ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ ہم نے ہندوستان-امریکہ دوستی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا، جس کی وہ ہمیشہ ایک مضبوط حامی رہی ہیں۔" دریں اثنا، وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پوسٹ میں کہا کہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے آج واشنگٹن ڈی سی میں امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ کے ساتھ ایک نتیجہ خیز میٹنگ کی۔ بات چیت میں سائبر سکیورٹی، دہشت گردی اور ابھرتے ہوئے خطرات میں انٹیلی جنس تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments