نئی دہلی، یکم مارچ :)پے ٹی ایم پیمنٹس بینک لمیٹڈ (پی پی بی ایل) کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ فنانشل انٹیلی جنس یونٹ-انڈیا (ایف آئی یو - آئی این ڈی ) نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ(پی ایم ایل اے) 2002 کے تحت پی پی بی ایل پر 5.49 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی جانب سے آج جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ایل اے 2002 کے سیکشن 13(2)(ڈی) کے تحت یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔منی لانڈرنگ روک تھا م(ریکارڈز کی دیکھ بھال) رولز، 2005 (پی ایم ایل رولز) کے تحت پڑھے جانے والے پی ایم ایل ایف کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے سلسلے میں پے ٹی ایم پیمنٹس بینک لمیٹڈ پر 5.49 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایف آئی یو-آئی این ڈی نے آن لائن جوئے کے انعقاد اور اس کی سہولت فراہم کرنے سمیت متعدد غیر قانونی کارروائیوں میں مصروف چند اداروں اور ان کے کاروبار کے نیٹ ورک کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے مخصوص معلومات حاصل ہونے پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کا جائزہ شروع کیا۔ اس کے علاوہ، ان غیر قانونی کارروائیوں سے حاصل ہونے والی رقم، یعنی جرائم کی آمدنی کو ان اداروں کے ذریعہ پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کے ساتھ رکھے گئے بینک کھاتوں کے ذریعے لین دین اور منتقل کیا گیا تھا۔
Source: uni news service
کوئمبٹور کے تاجر کے بارے میں سیتا رمن کے بیان پر راہل-کھڑگے برہم
مولانا کلیم صدیقی اور ڈاکٹر عمر گوتم کو سزا غیر آئینی: مشاورت
کشتواڑ تصادم :چار فوجی زخمی، آپریشن ہنوز جاری
ہریانہ انتخاب : کانگریس نے 40 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری, رندیپ سرجے والا کے بیٹے کو میدان میں اتارا
جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 3 دہشت گرد مارے گئے
اے پی: اونچی ذات کی لڑکی سے محبت کی شادی پردلت نوجوان کی ماں کو درخت سے باندھ کرپاگل سے شادی کروانے کی کوشش
جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 3 دہشت گرد مارے گئے
بھاجپا نے مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلانے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
سوئس اکاؤنٹس کی ضبطی سے متعلق ہنڈنبرگ کی تازہ ترین رپورٹ بے بنیاد : اڈانی
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے ملت اسلامیہ ہند کے نام ہدیۂ تشکر