وایناڈ، 23 اکتوبر : کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو 13 نومبر کو ہونے والے وایناڈ لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ محترمہ واڈرا نے کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹر ڈی آر میگھشری کے سامنے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وہ دوپہر تقریباً 12 بجے کلکٹریٹ پہنچیں اور نامزدگی داخل کرنے کے عمل کو مکمل کرنے میں تقریباً 35 منٹ لگے۔ نامزدگی داخل کرنے کے دوران کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راجیہ سبھا رکن اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور اے آئی سی سی کے آرگنائزنگ سکریٹری کے سی وینوگوپال ان کے ساتھ تھے۔ بعد میں محترمہ واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا اور انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے ریاستی صدر پنککڑ شہاب تھنگل بھی ان کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچے۔ محترمہ سونیا گاندھی اور محترمہ واڈرا منگل کو وایناڈ پہنچ گئی تھیں، جب کہ مسٹر کھڑگے اور مسٹر راہل گاندھی آج صبح یہاں پہنچے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے کلپیٹہ نئے بس اسٹینڈ سے کلپیٹہ تک روڈ شو کا آغاز تقریباً 10.30 بجے ہوا۔ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہنے والے 1.5 کلومیٹر طویل عوامی روڈ شو میں کانگریس کے تمام سرکردہ لیڈروں نے حصہ لیا۔ روڈ شو کے دوران، کانگریس کی قیادت میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یوڈی ایف) کے ہزاروں کارکنان اور خواتین وبچوں لوگ پارٹی کے جھنڈے، ڈھول اور پلے کارڈ اٹھائے اپنے پیارے لیڈروں کو دیکھنے کے لیے سڑک کے دونوں طرف جمع ہوئے۔ اپنی نامزدگی داخل کرنے سے قبل کلپیٹہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ واڈرا نے کہا کہ میں نے 1989 سے گزشتہ 35 برسوں تک اپنے والد راجیو گاندھی، والدہ سونیا گاندھی اور بھائی راہل گاندھی کے لیے سے انتخابی مہم چلائی ہے، لیکن یہ پہلی بار مرتبہ ہے کہ اپنے لیے مہم چلا رہی ہوں۔ میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس پارٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے وایناڈ حلقہ سے الیکشن لڑنے کا موقع دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی نے کہا، ’’وایناڈ حلقہ سے دو ایم پی ہیں، ایک سرکاری اور دوسرا غیر سرکاری ہوگا۔‘‘ انہوں نے یقین دلایا کہ پرینکا گاندھی اور وہ دونوں مل کر کام کریں گے اور وایناڈ کے لوگوں کے مسائل کو لوک سبھا میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ پرینکا وایناڈ کے لوگوں کی ضروریات کے لیے قربانیاں دیں گی، جیسا کہ وہ اپنے خاندان کے افراد اور اپنے دوستوں کے لیے کرتی رہی ہیں۔ وہ وایناڈ کے لوگوں کو اپنا خاندان مانتی ہیں۔ انہوں نے وایناڈ کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پرینکا گاندھی کا خیال رکھیں اور وہ پارلیمنٹ میں آپ کے لیے ضروری کام کریں گی اور میں بھی آپ کے لیے کام کروں گا۔ مسٹر کھڑگے نے کہا، ’’ہم ملک کے اتحاد کے لیے امید اور طاقت کے ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں۔ وایناڈ کے لوگ بھاری فرق سے جیت کو یقینی بنائیں گے، کیونکہ وایناڈ حلقہ اور کانگریس کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ پرینکا گاندھی وایناڈ کے لوگوں کا مکمل طورپر خیال کریں گے۔ ان کی خدمات نہ صرف وایناڈ بلکہ ملک کی ترقی کے لیے بھی ضروری ہیں۔
Source: uni news
مسلم یونیورسٹیاں عالمی سطح پر اسرائیلی یونیورسٹیوں سے کافی آگے، دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں 2 نے بنائی جگہ
وزیراعظم مودی پانچ ملکوں کے دورے پر روانہ
تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے چھ لوگوں کی موت، پانچ زخمی
مرکز میں کانگریس کی حکومت بنے گی تو آر ایس ایس پر ملک بھر میں پابندی لگادی جائے گی:کرناٹک حکومت میں وزیر پرینک کھرگے
تلنگانہ فارما فیکٹری دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی،زخمیوں میں 10 کی حالت نازک
کرناٹک میں گایوں کے معاملے پر تنازع، شری رام سینا کے پانچ کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ
تلنگانہ: کمپنی میں دھماکہ کا واقعہ۔امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع۔ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ اب تک 19 لاشوں کی شناخت
الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے سربراہوں یا ان کے مجاز نمائندوں سے خط و کتابت پر غور کرے گا
کم عمری میں محبت اور شادی معاشرے کے مفاد میں نہیں: اتراکھنڈ ہائی کورٹ
کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری
بہار میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن بنے گا: تیجسوی
سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو مکمل طور پر دور کیا گیا ہے : الیکشن کمیشن
بہار ووٹر ریویژن کے معاملہ پر اپوزیشن کا کمیشن سے اظہار تحفظ، کہا کروڑوں ووٹروں کو محروم کیا جائے گا
سی بی آئی کا چھاپہ، آئی آر ایس افسر کے گھر سے ملاایک کروڑ نقد، کروڑوں کی مالیت کی سونا، چاندی اور نقدی