عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو دیوالی پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
پریانکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لاس اینجلس میں اپنے گھر پر منعقد کی گئی دیوالی پارٹی کے خوش گوار لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں انہیں جھینگے کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کچھ صارفین کی جانب سے دیوالی کے موقع پر گھر کی سجاوٹ کے لیے روایتی دیے کے بجائے موم بتیاں استعمال کرنے پر بھی اعتراض کیا گیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکا میں رہنے کے باوجود بھی مختلف تہواروں پر بھارتی ثقافتی روایات سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو دیوالی پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔...
Source: Admin