Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

براہِ راست نشر ہونے والی عبادت کے دوران سر پر صلیب گرنے سے پادری چل بسے

Admin
By Admin
Oct 20, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

براہِ راست نشر ہونے والی عبادت کے دوران سر پر صلیب گرنے سے پادری چل بسے
براہِ راست نشر ہونے والی عبادت کے دوران سر پر صلیب گرنے سے پادری چل بسے — October 20, 2026
جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے شہر گوایاکیل میں چرچ کے اندر عبادت کی تقریب کے دوران لکڑی کی بڑی صلیب گرنے سے پادری چل بسے۔

واقعہ آن لائن براہِ راست نشر ہونے والی عبادت کے دوران پیش آیا۔

شہر کے آرچ ڈائیوسیز کے مطابق پادری پیٹریسیو الفریڈو سانچیز مولیناری چرچ آف پرپیچو سوکورو میں پیش آنے والے حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پادری عبادت کی قیادت کر رہے تھے کہ ان کے پیچھے نصب لکڑی کی بڑی صلیب اچانک گر کر ان کے سر پر جا لگی۔

چرچ میں اتوار کو پادری کی یاد میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت گوایاکیل کے آرچ بشپ کارڈینل لوئس کیبریرا نے کی۔

چرچ انتظامیہ نے اپنے بیان میں دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پادری کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے شراکت دار ادارے ایکواویسا کے مطابق پادری حادثے کے وقت شادی کی تقریب کی مذہبی رسومات ادا کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے شہر گوایاکیل میں چرچ کے اندر عبادت کی تقریب کے دوران لکڑی کی بڑی صلیب گرنے سے پادری چل بسے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn