شبوہ: حوثی ملیشیا کی جانب سے یمن کے صوبہ شبوہ میں کئے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 53 یمنی فوجی ہلاک اور 200 دیگر زخمی ہو گئے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، جس سے سکیورٹی فورسز کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس تازہ ترین پرتشدد کارروائی نے 2002ء کے (سیز فائر) معاہدے کے تحت قائم ہونے والے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے جس نے یمن کی طویل خانہ جنگی میں بڑی لڑائی کو بڑی حد تک تھامے رکھا تھا۔
حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب رواں سال موسمِ گرما کے دوران لڑائی میں دوبارہ تیزی آئی ہے۔ اس کشیدگی نے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
شبوہ: حوثی ملیشیا کی جانب سے یمن کے صوبہ شبوہ میں کئے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 53 یمنی فوجی ہلاک اور 200 دیگر زخمی ہو گئے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments