Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے روس یوکرین کی توانائی کی چھ تنصیبات کو نشانہ بنا چکا ہے: زیلنسکی کا دعویٰ

Admin
By Admin
Oct 13, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے روس یوکرین کی توانائی کی چھ تنصیبات کو نشانہ بنا چکا ہے: زیلنسکی کا دعویٰ
صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے روس یوکرین کی توانائی کی چھ تنصیبات کو نشانہ بنا چکا ہے: زیلنسکی کا دعویٰ — October 13, 2026
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین کی توانائی کی چھ تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

زیلنسکی کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے محض چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ روس اور یوکرین ایک دوسرے کے توانائی کی تنصیبات پر حملہ کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

اگرچہ ٹرمپ نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ یہ جنگ بندی ’فوری طور پر نافذ‘ ہو جائے گی، تاہم زیلنسکی کے مطابق روس نے یوکرین ’گیس سٹیشنوں، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر تنصیبات‘ پر حملے کیے۔

یوکرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یوکرِنفارم کے مطابق روسی حملے میں بجلی کی ترسیل کا نظام تباہ ہونے کے بعد ایزیوم شہر کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے جبکہ مغربی یوکرین میں توانائی اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو بھی رات بھر نشانہ بنایا گیا۔

زیلنسکی کا کہنا ہے ملک بھر میں توانائی کی تنصیبات پر ہونے والے حملوں میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انھوں نے فاکس نیوز کو بتایا ’ہم نے کوئی حملہ نہیں کیا، جبکہ روس نے ہمارے گیس سٹیشنوں، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں یہ صدر ٹرمپ کو پوتن کا جواب تھا۔‘

دوسری جانب جب صدر ٹرمپ سے روس کی جانب سے اس مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے دیکھنا پڑے گا - کیونکہ خلاف ورزیاں دونوں جانب سے ہوئی ہیں۔‘

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین کی توانائی کی چھ تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn