Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

صدر ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کا شان دار استقبال کیا

Admin
By Admin
Sep 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

صدر ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کا شان دار استقبال کیا
صدر ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کا شان دار استقبال کیا — September 24, 2026
نیویارک: چینی صدر شی جن پنگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا پہنچ گئے، جہاں ان کا اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کا شان دار استقبال کیا، چین کے صدر کے اعزاز میں زبردست استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی اور انھیں توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

امریکا اور چین کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں، دونوں ممالک کے پرچم بھی لہرائے گئے، امریکی فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔

شی جن پنگ کا گزشتہ تقریباً 10 سال میں امریکا کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، دورے کے دوران صدر ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات ہوگی، جس میں امریکا چین تعلقات سمیت دیگر باہمی امور پر بات چیت متوقع ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کا حریف نہیں، بلکہ شراکت دار ہونا چاہیے۔ امریکا پہنچنے پر اپنے تحریری بیان میں انھوں نے کہا چینی قوم کی عظیم نشاۃِ ثانیہ اور امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کا عمل ساتھ ساتھ چل سکتا ہے۔ دونوں ملک ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں اوراس سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

نیویارک: چینی صدر شی جن پنگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا پہنچ گئے، جہاں ان کا اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn