National

پنے ریلوے اسٹیشن پر گاندھی کے مجسمے کی توہین کی کوشش، کانگریس سراپا احتجاج

پنے ریلوے اسٹیشن پر گاندھی کے مجسمے کی توہین کی کوشش، کانگریس سراپا احتجاج

پونے ، 7 جولائی : پنے ریلوے اسٹیشن پر اتوار کی رات ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق، سورج شکلا نامی شخص ہاتھ میں درانتی لیے مجسمے کے چبوترے پر چڑھ گیا اور توڑ پھوڑ کی کوشش کی۔ اس واقعے کے دوران موقع پر موجود چند افراد نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مزید نقصان کو روک دیا اور مذکورہ شخص کو پکڑ کر نیچے اتارا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس سے پوچھ گچھ جاری کردی ۔ اس واقعے کے بعد کانگریس پارٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پنے سٹی ڈسٹرکٹ کانگریس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ مہاتما گاندھی کے مجسمے کی توہین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ اس احتجاج کی قیادت پنے سٹی ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدر اروند شندے کریں گے۔ کانگریس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ گاندھی کے مجسمے کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور ایسے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سورج شکلا کا مقصد گاندھی کے مجسمے کی توہین تھا، اور اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments