International

پہلگام حملے کے خلاف کھٹمنڈو میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ

پہلگام حملے کے خلاف کھٹمنڈو میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ

کھٹمنڈو، 26 اپریل :) نیپالی عوام نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے خلاف کھٹمنڈو میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔ حملے میں ہلاک ہونے والے 26 افراد میں ایک نیپالی سیاح بھی شامل تھا۔ ملک کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نیپالی قومی پرچم اور مقتول سدیپ نیوپانے (27) کی تصاویر لیکر اس کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا اور "اسلامی دہشت گردی کے خلاف"، "پاکستانی دہشت گرد فوج" اور "ہندوؤں کا قتل بند کرو" جیسے نعرے لگائے۔ سول یوتھ پاور کی جانب سے ایک الگ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہندوؤں کی ٹارگٹ کلنگ بند کی جائے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments