Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق کا مستعفی ہونے کا فیصلہ، ذرائع

Admin
By Admin
Sep 01, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SURAT RAILWAY STATION PAR PUFF KHAATA CHUHA CAMERA MEIN CAPRTURE

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق کا مستعفی ہونے کا فیصلہ، ذرائع
پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق کا مستعفی ہونے کا فیصلہ، ذرائع — September 01, 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

مصباح الحق کے قریبی ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے رکن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کا نوٹس پیریڈ شروع ہو گا، انہوں نے نوٹس پیریڈ کا پی سی بی کو بتا دیا ہے اور نوٹس پیریڈ کے بعد وہ پی سی بی سے الگ ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے پی سی بی کی جانب سے ملنے والے نوٹس کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، اُن سے حالیہ ٹیم سلیکشن سے متعلق وضاحت مانگی گئی تھی، مصباح الحق سے کچھ کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے پوچھا گیا تھا، انہوں نے پی سی بی کے پوچھے جانے کے بعد بورڈ سے اپنی ذمے داریوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورۂ انگلینڈ کے دوران پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا تھا۔

ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دورۂ انگلینڈ کے دوران ٹیم کو اپنے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سیریز کا ایک ٹیسٹ ابھی باقی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn