International

پاکستان انڈیا کی مسلط کردہ جنگ کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے:پاکستان کے وزیراعظم  شہباز شریف

پاکستان انڈیا کی مسلط کردہ جنگ کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے:پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے آج (بدھ) صبح 10 بجے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے انڈیا کی طرف سے میزائل حملوں کے جواب میں کہا ہے کہ ’مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’پاکستان انڈیا کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔‘ شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’دشمن کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔‘ پاکستان کے دفتر خارجہ نے انڈین حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انڈین فضائیہ نے بلا اشتعال اور صریح جنگی کارروائی کی ہے۔‘ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انڈیا نے فضائی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی اور مریدکے، بہاولپور میں بین الاقوامی سرحد پار اور کوٹلی اور مظفر آباد میں لائن آف کنٹرول کے پار شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم انڈیا کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں جو اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور ممالک کے درمیان تعلقات کے ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments