International

ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منظر کشی کرنے والا مجسمہ اوول آفس میں پیش

ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منظر کشی کرنے والا مجسمہ اوول آفس میں پیش

پیتل کا ایک نو فٹ اونچا مجسمہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے دفتر میں ان کی میز کے پہلو میں رکھا گیا ہے۔ یہ گذشتہ برس پینسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منظر کشی کرتا ہے۔ اس واقعے میں خفیہ ادارے کے تین اہل کاروں نے ٹرمپ کو اسٹیج سے بچا کر فوری طور پر منتقل کیا تھا۔ اُس وقت ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ جب محافظین نے انھیں اسٹیج سے ہٹانا چاہا، تو وہ اچانک رکے، مجمع کی طرف مڑے، اپنی مٹھی فضا میں بلند کی اور مشہور انداز میں زور سے پکارا "لڑو! لڑو!" ... اس وقت ان کے کان سے گولی لگنے کے باعث خون بہہ رہا تھا۔ یہ منظر تیزی سے دنیا بھر میں وائرل ہوا اور 2024 کی صدارتی مہم کی ایک "علامت" بن گیا، جو ٹرمپ کی ثابت قدمی اور بہادری کی علامت کے طور پر دیکھا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments