International

سری لنکا میں زائرین کی بس کو حادثہ، 21 افراد ہلاک

سری لنکا میں زائرین کی بس کو حادثہ، 21 افراد ہلاک

سری لنکا میں خوفناک حادثے کے باعث زائرین کی بس کھائی میں گرگئی جس سے21 افراد جان سے گئے۔ سری لنکا کے وسطی پہاڑی علاقے میں بدھ مت کے زائرین کو لے جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور کئی شدید زخمی ہو گئے، بس میں 70 کے قریب مسافر سوار تھے۔ حادثہ اتوار کی صبح کوٹمالے کے قریب پیش آیا، جو دارالحکومت کولمبو سے تقریباً 140 کلومیٹر دور واقع ہے۔ سری لنکن نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ و ہائی ویز پراسانا گنا سینا کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ وزیر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے کر کئی جانیں بچائیں، ورنہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی تھی۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments