پاکستان نے انڈیا کے حملوں کے جواب میں سنیچر کی صبح آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کرتے ہوئے ’فتح ون میزائل سسٹم‘ کے ذریعے انڈیا میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ سرکاری ٹیلی وژن پر نشر کی گئی ایک خصوصی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 10 مئی کی صبح فجر کے وقت ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا۔ ویڈیو میں الفتح میزائل کو فائر ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو زمین سے بلند ہوتا ہے اور دشمن کی سرزمین پر اپنے ہدف کو تباہ کرتا ہے۔ فتح ون میزائل پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا جدید میزائل ہے۔ پاکستان نے 5 مئی کو الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا, یہ تجربہ دراصل ایک جنگی مشق ’ایکس انڈس‘ کا حصہ تھا جس کا مقصد افواجِ پاکستان کی تیاری اور دفاعی ٹیکنالوجی کے نظام کی جانچ کرنا تھا۔ الفتح میزائل کی تیاری کا باقاعدہ آغاز سنہ 2021 میں ہوا تھا۔ اس وقت پاکستان نے پہلی بار ’الفتح ون‘ کا کامیاب تجربہ کیا جو ایک محدود فاصلے تک مار کرنے والا میزائل تھا اور اس کا مقصد زمینی اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنانا تھا۔ بعد ازاں، اس ٹیکنالوجی میں مزید جدت لائی گئی اور اس کی مار اور درستگی میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ’الفتح دوم‘ وجود میں آیا۔ دسمبر 2023 میں اس کا پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا اور مارچ 2024 میں یومِ پاکستان کی فوجی پریڈ کے دوران اسے پہلی بار عوامی سطح پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ یہ میزائل 120 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے اور اس کی انحراف کی شرح محض دس میٹر سے بھی کم ہے۔ اس میزائل کو دو عدد راکٹوں پر مشتمل ایک جدید لانچر پر نصب کیا گیا ہے جو چین کے تیار کردہ آٹھ پہیوں والی مخصوص فوجی گاڑیوں پر مشتمل ہے۔ اس جدید نظام کی مدد سے بیک وقت دو میزائل داغے جا سکتے ہیں جس سے دشمن کی دفاعی لائن میں دراڑ ڈالنے کا موقع ملتا ہے۔ یہ میزائل اپنے ہدف کی جانب سفر کے دوران مخصوص مرحلے پر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جسے فوجی اصطلاح میں ’مڈ کورس مینُوورنگ‘ کہا جاتا ہے۔ اس کا مقصد دشمن کے دفاعی نظام کو چکما دینا ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق انڈیا جیسے ممالک کے جدید دفاعی نظام، مثلاً ایس-400 بھی اس قسم کی تکنیکی چالاکیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے اور یوں یہ میزائل دشمن کے لیے ایک مستقل خطرہ بن جاتا ہے۔
Source: social media
جنیوا: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، وائٹ ہاؤس
قسمت پر انحصار اور اخلاقیات کی خلاف ورزی، طالبان نے شطرنج پر پابندی لگا دی
چین بھارت کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے: چینی وزارتِ خارجہ
پاکستان انڈیا کی مسلط کردہ جنگ کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے:پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف
فضائی حدود کی بندش، قطر ایئر ویز کا پاکستان کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
پاک بھارت جھڑپیں، عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں اضافہ
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منظر کشی کرنے والا مجسمہ اوول آفس میں پیش
اسرائیلی وزیرِ اعظم: 1982 میں ہلاک شدہ فوجی کی لاش لبنان سے واپس اسرائیل پہنچ گئی
عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم، اگلے دور کا اعلان ہوگا
عمران کی رہائی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی درخواست مسترد