International

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے یکطرفہ کارروائی کا سامنا ہوگا: اسرائیل

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے یکطرفہ کارروائی کا سامنا ہوگا: اسرائیل

اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر ملکوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ جدعون ساعر نے کہا کہ اسرائیل یہ کارروائی و اقدامات ان ممالک کے خلاف کرے گا جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔ خیال رہے اسرائیلی وزیر خارجہ کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کئی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے متعلق اعلانات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدمات سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔ جو ملک بھی ایسی کوشش کرے گا اس کا یہ اقدام ملک کے مستقبل کو ہی نقصان پہنچائے گا اور ہمیں بھی یکطرفہ طور پر کارروائی کے لیے مجبور کرے گی۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس امر کا اظہار جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا 'اس طرح کے اقدمات حماس کے لیے انعام کے طور پر کام کرتے ہیں۔' جرمن وزیر خارجہ وڈیفل نے کہا 'دو ریاستی حل اسرائیلیوں و فلسطینیوں کے لیے امن، سلامتی اور وقار کے ساتھ رہنے کا بہترین موقع ہے۔' خیال رہے گزشتہ ماہ فرانسیسی صد عمانویل ماکروں نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی ماہ جون میں ہونے والی کانفرنس میں فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی طرف بڑھ سکتا ہے۔ ' ماکروں نے ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا 'ہمیں پہچان کی طرف بڑھنا چاہیے اور ہم آنے والے مہینوں میں ایسا کریں گے۔' یاد رہے مئی 2024 میں آئرلینڈ، ناروے اور سپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔ بعدازاں سلووینیا نے بھی فلسطین کو تسلیم کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments