International

غزہ کی پٹی : اسکول پر اسرائیلی بم باری ، عورتوں اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

غزہ کی پٹی : اسکول پر اسرائیلی بم باری ، عورتوں اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

غزہ میں شہری دفاع کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو علی الصبح اسرائیلی جنگی طیاروں کی ایک فضائی کارروائی میں کم از کم 10 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حملہ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیا میں ایک اسکول پر کیا گیا جو بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسرائیلی طیاروں نے "فاطمہ بنت اسد اسکول" کو نشانہ بنایا، جہاں دو ہزار سے زیادہ بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔ ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ مقامی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں بھی شدید فضائی بم باری کی، جب کہ غزہ شہر کے مشرقی علاقوں الزيتون اور الشجاعیہ میں بھی کئی حملے کیے گئے۔ عینی شاہدین نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ پیر کی صبح اسرائیلی فوج نے رفح میں متعدد عمارتوں اور گھروں کو دھماکوں سے تباہ کر دیا۔ یاد رہے کہ یہ جنگ سات اکتوبر 2023 کو اس وقت شروع ہوئی جب حماس نے اسرائیل پر ایک غیر معمولی حملہ کیا، جس میں اسرائیلی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 1218 افراد مارے گئے، ان میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔ غزہ کی وزارتِ صحت کی جانب سے اتوار کو جاری ایک نئی رپورٹ کے مطابق، جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 52 ہزار 829 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments