اسرائیلی فوج نے یمن کی تین بندرگاہوں راس عیسیٰ، الحدیدہ اور الصلیف پر شہریوں کو انخلا کا حکم جاری کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے کہا ہے کہ فوج نے یمن کی تین بندرگاہوں، راس عیسیٰ، الحدیدہ اور الصلیف کو خالی کرنے کے انتباہ جاری کیا اور کہا کہ یمن کی حوثی جماعت ان بندرگاہوں کو استعمال کر رہی ہے۔ اسرائیل نے منگل کے روز صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک بڑا حملہ کیا تھا۔ یہ حملہ حوثیوں کی جانب سے تل ابیب کے باہر بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک راکٹ گرنے کے بعد کیا گیا۔ فضائی حملے سے قبل اسرائیلی فوج نے صنعاء ایئرپورٹ کے آس پاس کے علاقوں کو بھی خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے یمن میں حوثیوں نے حماس کی حمایت میں اسرائیل پر بارہا میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے کہا کہ یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے روز حوثی اہداف پر امریکی حملے روکنے کا اعلان کیا تھا اور سلطنت عمان نے بعد میں جنگ بندی کے معاہدے میں ثالثی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حوثیوں نے امریکہ کے ساتھ جنگ بندی کا احترام کرنے پر آمادگی اس وقت تک ظاہر کی ہے جب تک واشنگٹن اس کا پابند رہے تاہم اسرائیل کے حوالے سے ان کا موقف اب بھی واضح طور پر جارحانہ ہے۔ سلطنت عمان کی سرپرستی میں امریکہ اور حوثیوں کے درمیان معاہدے کے بعد ہفتے کے روز ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے زور دیا ہے کہ ان کا ملک اس میں شامل نہیں ہے ۔ اہلکار نے یمن میں اہداف پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اہلکار نے مزید کہا کہ اسرائیل حوثیوں پر حملے جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ہم پر لازم نہیں ہے اور وہ اس کی قیمت چکائیں گے۔ یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ وہ حوثیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس لیے آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر اور زیادہ پرتشدد حملوں کی توقع ہے۔
Source: social media
جنگ بندی نہیں بلکہ الیگزینڈر کی رہائی کے لیے محفوظ راہ داری پر بات ہوئی ہے : نیتن یاہو
غزہ کی پٹی : اسکول پر اسرائیلی بم باری ، عورتوں اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
اسرائیلی فوج کا یمن کی تین بندرگاہوں سے شہریوں کو انخلا کا حکم
کانگو میں سیلاب سے تباہی، 100 سے زائد شہری ہلاک
چین بھارت کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے: چینی وزارتِ خارجہ
پاکستان انڈیا کی مسلط کردہ جنگ کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے:پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی، امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور
غزہ میں خان یونس پر اسرائیلی حملے میں آٹھ افراد ہلاک: امدادی کارکنان
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منظر کشی کرنے والا مجسمہ اوول آفس میں پیش
اسرائیلی وزیرِ اعظم: 1982 میں ہلاک شدہ فوجی کی لاش لبنان سے واپس اسرائیل پہنچ گئی
عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم، اگلے دور کا اعلان ہوگا
عمران کی رہائی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی درخواست مسترد
بنگلہ دیش :محمد یونس حکومت نے عوامی لیگ کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی
ڈونلڈٹرمپ قطر سے قیمتی ترین تحفہ لینے کو تیار